ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

Mon, 19 Nov 2018 18:44:59  SO Admin   S.O. News Service

برسبین ،19؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردرد بن سکتے ہیں۔کولٹر نال نے کہاکہ وہ بہترین کھلاڑی ہے۔اس کا ریکارڈ اس کا گواہ ہیں اس کا دنیا بھر میں شاندار ریکارڈ ہے لہٰذا یقینی طور پر اس پر سب کی نگاہیں ٹکی رہیں گی۔لیکن ہمیں بھی اس کے خلاف نئی گیند سے تھوڑی کامیابی ملی ہے۔مجھے یاد ہے کہ پچھلی بار ڈورف نے اس کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا۔ہم پھر سے ایسا کرنے کی کوشش کریں گے۔کولٹر نال اس کے علاوہ روہت کو شارٹ پچ گیندبازی کرنے کو لے کر بھی پرجوش ہیں۔روہت کا آسٹریلیا میں اچھا ریکارڈ رہا ہے۔گزشتہ آٹھ سالوں میں انہوں نے یہاں 62.31 کی اوسط سے 810 رن بنائے ہیں۔

بائیں ہاتھ کا تیز گیند باز جیسن آسٹریلیا کا تروپ کا پتہ ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹی 20 میں ہندوستان کو پریشان کرکے 21 رن دے کر چار وکٹ لئے تھے۔انہوں نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو پویلین بھیجا جن میں روہت اور کوہلی بھی شامل تھے۔


Share: